ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کی ممتا نائک نے پی ایس آئی سیلیکشن میں حاصل کیا 23واں رینک

بھٹکل کی ممتا نائک نے پی ایس آئی سیلیکشن میں حاصل کیا 23واں رینک

Mon, 14 Sep 2020 22:37:41    S.O. News Service

بھٹکل،14؍ستمبر (ایس او  نیوز) حال میں پولیس سب انسپکٹر کے عہدے پر بھرتی کے لئے جو سلیکشن ہوا اس میں بھٹکل کے مضافات ہڈین کی رہنے والی ممتا شنکر نائک نے ریاستی سطح پر 23واں رینک حاصل کیا ہے۔

جمعہ کے دن منتخب امیدواروں کی جو فہرست جاری ہوئی ہے اس میں ممتا نے نمایاں کامیابی درج کرتے ہوئے بھٹکل شہر ہی نہیں بلکہ پورے ضلع کے لئے قابل رشک مقام حاصل کیا ہے۔ ممتا کے بارے میں معلوم ہواہے کہ اس نے  بیلکے گرام پنچایت کے ہائیر پرائمری اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل  کی ہے۔ہائی اسکول کی تعلیم بھی بیلکے سرکاری اسکول سے ہی پوری کرنے کے بعد اس نے بیندور کے سرکاری پی یو کالج سے فارغ ہونے کے بعد دھارواڑ سے گریجویشن مکمل کیا ہے۔ ممتا شنکر نائک ایک انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی مگر باصلاحیت لڑکی ہے۔ اس نے مسابقتی امتحان کے لئے تیاری دھارواڑ سے ہی کی تھی۔ 

 خیال رہے کہ ممتا کی تعلیمی صلاحیت اور کامیابی کے معیار اور اس کی معاشی حالت کو دیکھتے ہوئے بھٹکل کےسابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے خود اس کے گھر پہنچ کر مسابقتی امتحان کی تیاری کرنے کے لئے 1لاکھ روپے کا مالی تعاون دیا تھا۔
 


Share: